Indian Kisan Big Announcement
02 فروری 2021 (15:49) 2021-02-02

نئی دہلی : بھارت میں کسانوں نے اپنے احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے 6 فروری سے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی

تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہا پسند مودی سرکار کیخلاف کسانوں کے احتجاج کا دائرہ کار اب مزید بڑھنے جا رہا ہے۔ اس سے قبل بھارت کےدارالحکومت نئی دہلی میں ٹریکٹر احتجاج کا سلسلہ جاری رہا لیکن اب کسان تحریک کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی اور اس وجہ سے اب احتجاج کا دائرہ کار 6 فروری سے پورے ملک میں پھیلا دیا  جائے گا۔ 

بھارتی کسانوںکی تحریک کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مودی سرکار ابھی تک ہمارے مطالبوں پر کان دھرنے کیلئے تیار نہیں ہے اور انہیںلگ رہا ہے کہ ہم اپنا استحصال اسی طرح برداشت کرتے رہیں گے اور شورمچا کر گھروں کو چلے جائیں گے لیکن یہ ان کی بھول ہے اور اگر مودی سرکار کو لگتا ہے کہ ہمیں ہمارا حق دئیے بغیر وہ سکون سے حکومت کر سکیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔ انہیں ہماری بات سننی پڑے گی اور اگر انہوںنے ایسا نہ کیا تو پھر بھارت میں ہم اپنے پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کسانوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ دنوں انہوں نے اپنا مذہبی پرچم دہلی کے لال قلعہ پر بھی لہرا دیا تھا۔ 


ای پیپر