Saudi Arabia,visa,disconnected,regulations,regarding,epidemic
02 فروری 2021 (14:05) 2021-02-02

جدہ : سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے سے ویزوں کا اجرا بند ٗ درخواست گزاروں کو آن لائن رابطے کی ہدایت کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کی صورتحال کے بارے میں سعودی عرب میں قواعد و ضوابط کی پابندیوں کے حوالے سے پاکستانی سفارتخانے نے اپنا ویزا ڈسک بنک کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں اب جو ویزے بھی جاری کئے جائیں گے وہ آن لائن جاری کئے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں سب امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اب وہ صرف آن لائن ہی سفارتخانے سے ویزے کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔ 

اس سلسلہ میں نئے ویزے ا ورویزے کے اجرا سمیت تمام ڈسک بلاتفریق بند کئے گئے ہیں۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سعودی عرب میں عالمی وبا کی دوسری لہر کے موقع پر ایس او پیز کو دیکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے کیونکہ سعودی حکومت عالمی وبا کی ایس او پیز کو لے کر بہت سنجیدگی سے عمل کر رہی ہے۔ 

یاد رہے کہ پوری دنیا میں عالمی وبا کی وجہ سے سفارتخانے اس سے قبل ہی عمل کئی بار  دہرا چکے ہیں۔ سفارتخانوںکو ایس او پیز پر عمل کرنے کیلئے اور سپرے کرنے کیلئے بند کیا جاتا ہے اور اس موقع پر آن لائن ویزہ سروس کام کرتی ہے لیکن اس دوران ورک لوڈ کی وجہ سے کئی بار ویزوں کے عمل میں تاخیر کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔


ای پیپر