Pandemic, vaccination campaign, PM Imran Khan, Asad Umar, PTI government
02 فروری 2021 (13:32) 2021-02-02

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی موجودگی میں آج عالمی وبا کی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز ہو گا ، انشاء اللہ کل سے تمام صوبائی دارالحکومتوں میں قومی وبائی ویکسی نیشن مہم شروع ہو جائے گی ، سب سے پہلے ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جسے چین ویکسین فراہم کر رہا ہے ، چین وبا کے تدارک کیلئے پوری دنیا میں کام کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا سب سے قریبی دوست ہے۔ پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان بہترین شراکت داری ہے۔

کل چینی حکام سے ویکسین وصول کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین نے پھر پاکستان کے ساتھ لازوال دوستی کا عملی مظاہرہ کیا ، 2021 میں پاک چین سفارتی تعلقات کو 7 دہائیاں مکمل ہونے کو ہیں ، پاک چین سفارتی تعلقات کی 7 دہائیاں مکمل ہونے کا دن منائیں گے۔ انہوں نے وفاق، وزیراعظم اور عوام کی طرف سے چین کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ چین نے 5 لاکھ ویکسین تحفہ کے طور پر فراہم کیں ، وبا کیخلاف اقدامات میں چین پاکستان کے شانہ بشانہ رہا۔ چینی ڈاکٹرز اور ماہرین نے ہمارے ڈاکٹرز کی بھرپور رہنمائی کی ، چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

انہوں نے چین سے ویکسین لانے پر پاک فضائیہ اور پائلٹس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ویکسین کے آنے سے عوام خود کو محفوظ تصور کر رہے ہیں۔


ای پیپر