Ahmed Mujtaba and Rahul Raju big fight schedule on Kashmir Day
02 فروری 2021 (10:28) 2021-02-02

لاہور: کشمیر ڈے پر پاک بھارت بڑی فائٹ شیڈول ہو گئی پاکستانی فائٹر احمد مجتبٰی پہلی مرتبہ ون چیمپئن شپ کی فائٹ لڑیں گے ، دونوں حریف سنگا پور میں ان ایکشن ہوں گے ۔

مکس مارشل آرٹ کے فائٹر نے اپنی فائٹ کشمیر کے نام کرنے کا اعلان کر دیا ۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے احمد مجتبٰی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، کہا یقین ہے احمد پہلے راؤنڈ میں بھارت کو ہرا دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ احمد فائٹ جیت کر آئیں تو وہ اُن کو ایئرپورٹ لینے خود جائیں گے۔

یاد رہے کہ 5 فروری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے ۔ اس موقع پر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف ریلیاں نکالی جائے گی۔ پاکستان میں حکومت اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سلسلے میں پی ڈی ایم نے 5 فروری کو آزاد کشمیر میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ کشمیریوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا جائے۔


ای پیپر