speeding,coach,accident,othel,balochistan,14 killed
02 فروری 2021 (09:50) 2021-02-02

اوتھل : بلوچستان کے علاقے اوتھل میں تیز رفتار کوچ الٹ گئی ٗ 14 افراد جاںبحق جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔ جان کی بازی ہارنے والوں میں 7 مرد ٗ 5 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے اوتھا میں سکن کے قریب پنجگور سے کراچی جانے والی تیز رفتار کوچ الٹ گئی ۔ حادثہ دیارو فارم کے قریب پیش آیا۔ زخمی میں متعدد افرا د کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے کے بعد جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا ہے۔جہاں سے چار شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہد ین کا کہنا ہے کہ دیارو فارم کے قریب کوچ بہت تیز رفتار سے آرہی تھی اور ایک چھوٹے سے موڑ پر  ڈرائیور تیز رفتار کے باعث گاڑی کنٹرول نہ کر سکا اور کوچ بری طرح الٹ گئی۔ اس المناک حادثہ کے بعد مقامی افراد نے کوچ میں سے ہلاک شدگان اور زخمیوں کو نکالنا شروع کیا ۔ ابتدائی طبی امداد آنے تک کئی افراد جان کی بازی ہار چکے تھے۔ مقامی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر  دی ہیں جبکہ ریسکیو سروس نے فور ی طور پر زخمیوں کو قریبی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کیا۔ 


ای پیپر