kashmala tariq,husband,waqas khan,azlan khan,islamabad accident,srinagar highway,4 killed,arrest
02 فروری 2021 (09:07) 2021-02-02

اسلام آباد : اسلام آباد میں پروٹوکول کلچر کا خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں پر 5 تیز رفتار گاڑیوں نے سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک کار اور موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔حادثے میں 4 افراد جاں بحق ٗ دو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سری نگر ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ٗدو زخمی ہوگئے۔ واقعہ جی 11 سگنل پر پروٹوکول کی 5 تیز رفتار گاڑیوں کے اشارہ توڑنے کے باعث پیش آیا۔ایس یو وی نے چھوٹی گاڑی کو ٹکر ماری تو چھوٹی گاڑی بھی زد میں آگئی۔گاڑیوں میں وفاقی محتسب انسداد ہراسانی کشمالہ طارق کا خاوند اور بیٹا بھی موجود تھے۔کشمالہ طارق کے خاوند وقاص خان کو گرفتار کر لیا گیا ۔

عینی شاہدین کے مطابق سگنل پر پروٹوکول کی گاڑیوں سے رکنے کے بجائے نکلنے کی کوشش کی تو دوسری طرف ایک مہران گاڑی کو زوردار ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں اس کے دوسری طرف موٹرسائیکل بھی اس کی لپیٹ میں آگئی۔ شہریوں نے اس موقع پر پروٹوکول کی گاڑیوں کا گھیرائو کر دیا۔ پروٹوکول میں ایک سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی بھی موجود تھی۔ 

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔کشمالہ طارق کے خاوند وقاص خان کو تھانہ رمنہ منتقل کر دیا گیا ۔ جبکہ ان کا بیٹا اور دیگر افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


ای پیپر