Pakistani, versatile actress, Mahira Khan, production, acting
02 فروری 2021 (08:38) 2021-02-02

لاہور: پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ ماہرہ خان کی ایکٹنگ کے بعد پروڈکشن میں انٹری ، ماہرہ خان نے اپنا پروڈکشن ہاؤس کھول لیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے اپنا نیا پروجیکٹ بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ، انہوں نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جو ممکنہ طور پر کسی فلم کا پوسٹر دکھائی دے رہا ہے جبکہ اداکارہ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ یہ ایک ویب سیریز ہے اور اس کا نام ’بارہواں کھلاڑی‘ ہے۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں پروڈکشن میں قسمت آزمائی کے فیصلے کا اعلان کیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس پر سول فرائے فلمز لکھا ہوا ہے۔ ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہر چیز کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہے اور میں کہانیوں کیلئے زندہ رہتی ہوں ، انہیں سنتی اور سناتی ہوں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں پروڈکشن میں اپنے پہلے وینچر کو مداحوں سے شیئر کرنے پر بہت زیادہ پُرجوش ہوں اور گھبرائی ہوئی بھی ہوں۔

ماہرہ خان نے لکھا کہ پروڈکشن کے اس نئے سفر میں میرے پاس معاون کے طور پر نینا کاشف سے بہتر کوئی نہیں ہے۔

ماہرہ خان نے مزید لکھا تھا کہ آپ کا اور آپ کی کہانیوں کا ہمیشہ استقبال کیا جائے گا۔


ای پیپر