Image Source : Neotv Screenshot

بلاول کی ایک نہیں چار چار شادیاں،خاص خبر
02 فروری 2019 (22:49) 2019-02-02

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کب شادی کررہے ہیں؟ اس سوال کا جواب انہوں نے خود ہی دے دیا ۔

ہفتہ کوکراچی پریس کلب پر صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شادی کے معاملے پر میٹنگز جاری ہیں، دیکھتا ہوں شادی الیکشن مہم میں کیسے مددگار ثابت ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چار صوبوں کے حساب سے چار شادیوں کرنی چاہئیں یا نہیں، اس بارے میں مشاورت جاری ہے۔ اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم پر حملے ہورہے ہیں، لانگ مارچ کرنے کے لیے بھی تیار ہوں مگر ترمیم پر آنچ نہیں آنے دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ساری جماعتوں کے ساتھ مل کر اٹھارہویں ترمیم کو منظور کیا تھا، پیپلزپارٹی اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی بالکل برداشت نہیں کرسکتی، ہم ہر سطح پر اپنا احتجاج کرنے کو تیار ہیں، اس قانون کی افادیت کا پیغام عوام تک پہنچانا ضروری ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ آخر اٹھارہویں ترمیم پر یہ جھگڑا کیوں ہے؟ سلیکٹڈ حکومت کے سلیکٹڈ وزیر بھی اس پر بات کرتے ہیں، قانون کے معاملات میں متضاد باتیں کیوں سامنے آرہی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پارلیمان نے اپنی جگہ بالکل پیچھے چھوڑ دی ہے، پارلیمان نے کسی اور کی مداخلت کو کیسے برداشت کرلیا؟ اس پر بھی اسمبلی میں بحث کی ضرورت ہے، جب باقی ادارے اپنے آپکو طاقت ور بنا سکتے ہیں تو پارلیمان کیوں نہیں؟


ای پیپر