Image Source : INP

ملک لوٹنے والوں کیساتھ کوئی ڈیل نہیں ہو گی :فواد چوہدری
02 فروری 2019 (18:16) 2019-02-02

گوجرانوالہ :وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک دفعہ پھر دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کیساتھ کسی قسم کی ڈیل نہیں ہوگی ،پیپلزپارٹی اور ن لیگ شروع ہی سے ایک تھے ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کو لاکھوں لوگوں نے ووٹ دے کر منتخب کیا ،عمران خان نے 6 ماہ میں پاکستان کو موثر طاقت بنا دیا ،وزیر اعظم ہونے کے باوجود ایک روپیہ سرکاری خزانے سے نہیں لیتے ،عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہتےوہ بنی گالا میں رہتےہیں، اخراجات خودبرداشت کرتے ہیں۔

سابق حکمرانوں کی بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جیسے ہی ان سے یہ پوچھا جائے کہ اتنا پیسہ کہاں سے آیا تو ان کی جمہوریت خطرے میںپڑ جا تی ہے ،وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ شروع سے ہی ایک تھے،پچھلی حکومت نے ورثے میں تباہ حال معیشت چھوڑی ،جوپیسے لوگوں پرخرچ ہونے تھےوہ دبئی اورلندن سے برآمد ہورہےہیں،اربوں روپے کا لاڑکانہ پیکیج تھا، 90 ارب دبئی میں نکل آئےاوران کے کوئی پیسوں کے بارے میں پوچھے تو کہتے ہیں کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔پچھلے 10 سالوں میں 70 سالوں کے برابر قرضہ لیا گیا جس سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ۔


ای پیپر