ملکی اداروں سے متعلق بلاول بھٹو نے اہم سوال اُٹھا دیا
کیپشن:   Image Source : Yahoo
02 فروری 2019 (17:51) 2019-02-02

کراچی : بلاول بھٹو کا کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر باقی ادارے اپنے آپ کو مضبوط بنا سکتے ہیں تو پارلیمنٹ ایسا کیوں نہیں کر سکتی ،ملک کے مستقبل کا فیصلہ صرف منتخب لوگوں کے پاس ہونا چاہیے کسی اور کے پاس نہیں ۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی حکومت ہے جو ایک سال میں تین بجٹ پیش کر رہی ہے ،عمران خان نے کہا تھا کہ ان کے پاس 200قابل لوگ ہیں ، بلاول نے کہا کہ وزیر اعظم کو اپنی سوچ میں تبدیلی لانی ہو گی ،کیا ملک ایسے چلتے ہیں ،شہباز شریف کی تقریر تو برداشت نہیں ہو رہی ۔

بلاول کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کو اپنی سو چ بدلنا ہو گی ،عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں ،آنٹی علیمہ کیلئے بجٹ میں سہولت پیدا گئی ، بلاول نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ انسان بنیںپھر سیاست دان اور حکمران بنیں ،گالی کے بجائے پارلیمانی فورم استعمال کریں ۔


ای پیپر