عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں: عثمان بزدار
02 فروری 2019 (14:22) 2019-02-02

لاہور : وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں ، تبدیلی کے سفر میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ سابق ادوار میں قومی وسائل نمائشی منصوبوں پر ضائع کیے گئے، اب تبدیلی آ چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی ترقی و خوشحالی کے حقیقی منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے، موجودہ حکومت نے مختصر عرصے میں عام آدمی کی فلاح کے لیے عملی اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جرات مندانہ قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی ہوئی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔تبدیلی جلد نئے پاکستان میں لوگوں کو نظر آنا شروع ہو گی اور سب وعدے پورے کئے جائیں گے۔ 


ای پیپر