Resolving the Kashmir and Palestine issue is the first priority of the Muslim Ummah: Maulana Tahir Ashrafi
02 دسمبر 2020 (16:58) 2020-12-02

اسلام آباد:معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کا حل مسلم امہ کی پہلی ترجیح ہے،جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کی  کاوشوں کے باعث مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر اجاگر ہوا،عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اور فلسطین   اجاگر ہونا اور اسلامو فوبیا کیخلاف آواز خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے،او آئی سی پلیٹ فارم پر پہلی دفعہ امت مسلمہ نے پاکستان کی کاوشوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پر متفقہ قرار داد منظور کی ۔

مولا نا طاہر اشرفی نے عالمی وبا سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا عبادت گاہوں اورمدارس منتظمین کی جانب سےبھی  کورونا ایس او پیز پر عملدآمد کی یقین دہانی  ہوئی ہے،عالمی وبا کی دوسری لہر میں بھی مساجد کھلی رہینگی ،مسیحی برادری اپنی عبادت گاہوں میں حکومتی ایس ا و پیز پر مکمل تعاون کر رہی ہے ،اس سلسلے میں  مسیحی برادری کے بشپس سے ملاقات ہوئی ہے ،بشپس نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کرسمس تقاریب میں ایس او پیز کا بھرپور خیال رکھا جائے گا.

مولانا طاہر اشرفی نے قوم سے اپیل کی کہ عالمی وبا کے اس دوسرے سپیل میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں ،انہوں نے کہا اس وقت کچھی لیڈر پاکستان میں لیبیا جیسی صورتحال بنا نا چاہتے ہیں ،لیبیا ایک ایسا ملک تھا جہاں پہلے امن تھا اور اب وہ تباہ ہو چکا ہے ،پاکستان کی عوام اور پاک فوج نے پاکستان میں امن کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں ،پوری قوم نے افواج پاکستان کیساتھ مل کر دہشگردی کو شکست دی ہے ،اب اس کو دوبارہ پھلنے پھولنے نہیں دینگے ۔

مولانا طا ہر اشرفی کا کہنا تھا عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ﷺ  کیلئے امہ میں اتحاد و یگانگت ہے،اس سلسلے میں امت مسلمہ ایک زبان ہے ۔


ای پیپر