PDM to hold referendum against incompetent government on December 13: Rana Sanaullah
02 دسمبر 2020 (15:46) 2020-12-02

لاہور:پی ڈی ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا ملتان جلسے کے بعد امید ہے حکومت ہوش کے ناخن لے گی اور لاہور جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی ۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ نے پی ڈی ایم رہنمائوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر حکومت کی طرف سے لاہور جلسے میں کوئی منفی رویہ اپنا یا گیا تو اس سے بھی نمٹا جائے گا ،13 دسمبر کو پی ڈی ایم کا نااہل حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہوگا،پاکستان کا جمہوریت اور آئین کے ساتھ مستقبل وابستہ ہے،انہوں نے کہا جب تک فری فیئر الیکشن اور عوامی رائے کو نہیں مانا جاتا ملک آگے نہیں بڑھے گا،13 دسمبر کو پی ڈی ایم کا مینار پاکستان پر جلسہ ایک مثال ہوگا۔

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا لاہور جلسہ میں  عوام بھرپور شرکت کرکے حکومت کیخلاف اپنا ردعمل دینگے،    2018 کا الیکشن دھاندلی پر مبنی تھا،جس کے نتیجے میں نااہل حکومت مسلط ہوئی، پی ڈی ایم کا آئین سے مبرا کوئی مطالبہ نہیں، پی ڈی ایم کا مطالبہ ہے حکومت فوری طور پر مستعفی ہو اور فری فیئر الیکشن ہوں، جمہوریت میں پرامن احتجاج کا حق آئین دیتا ہے،پی ڈی ایم کے جلسوں میں عوام نے پرامن طریقے سے شرکت کی۔

انہوں نے کہا جماعتوں کو ٹاسک نہیں دیا جاتا، وہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں،عوام پر ملتان میں تشدد کیا گیا، جب لوگ باہر نکلے تو حکومت غائب تھی،ہم نے کوئی فنڈریزنگ نہیں کی،نہ کسی کو فنڈ دیئے ہیں،فنڈز اکٹھے کرنا تحریک انصاف کا کام ہے، اس کاروبار پر کوئی ٹیکس نہیں،آٹا، چینی اور پٹرول ڈکیتی کرنے والوں کو بھرا جا رہا ہے، اب لاہور جلسہ حکومت کیلئے ریفرنڈم ثابت ہونے جا رہا ہے ،رانا ثنا اللہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ لاہور جلسے میں باہر نکلیں اور حکومت کیخلاف اپنا ردعمل ریکارڈ کروائیں ۔


ای پیپر