The corona vaccine has arrived, will be available in hospitals from next week, great news
02 دسمبر 2020 (18:17) 2020-12-02

لندن :عالمی وبا کی دوسری لہر نے جہاں پوری دنیا میں اپنے پنجے گاڑھنے شروع کیے ہیں وہیں برطانیہ نے اپنی عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے سے برطانوی ہسپتالوں میں عالمی وبا کی ویکسین لگانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے امریکی دواساز کمپنی 'فائزر 'کی جانب سے تیار کی جانے والی کورونا ویکسین استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے،برطانیہ  ویکسین استعمال کرنے کی اجازت دینے والادنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے .

برطانوی حکام کا کہنا تھا ویکسین عام استعمال کیلئے اگلے ہفتے  متعارف کرائی جائے گی،برطانوی وزیر صحت کا کہنا ہےفائزر 'کمپنی کی ویکسین عام استعمال کے لیے اگلے ہفتے سے متعارف کرائی جائے گی ،اس سلسلے میں انگلینڈ کےاسپتالوں کو بھی ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ آئندہ ہفتے سے کرونا ویکسینیشن کے لیے اپنے عملے کو تیار رکھیں۔

برطانوی حکام کا کہنا تھا اس ویکسین کے کورونا کے مریضوں پر تجربات پچانوے فیصد کامیاب رہے ہیں۔


ای پیپر