کرکٹر عمر اکمل کیخلاف فکسنگ سکینڈل کیس ،عالمی ثالثی عدالت سے اہم خبر

لاہور :فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ قومی کرکٹر عمراکمل اور پی سی بی کے درمیان کھیل کی عالمی ثالثی عدالت میں کیس کی سماعت مکمل ہو گئی ،عالمی ثالثی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ قومی کرکٹر عمراکمل اور پی سی بی کے درمیان کھیل کی عالمی ثالثی عدالت میں کیس کی سماعت مکمل ہو گئی ،کیس کی سماعت ویڈیو لنک پر تقریباً سات گھنٹے تک جاری رہی،پی سی بی کی لیگل ٹیم اور عمر اکمل کے وکلاء آن لائن سماعت میں شریک ہوئے،پی سی بی کے آزاد ، ایجیوڈیکیٹر نے کرکٹر کی سزا کم کرنے کیخلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا تھا۔
واضح رہے سماعت میں پی سی بی کی لیگل ٹیم اور عمر اکمل کے وکلاء آن لائن شریک ہوئے، عمر اکمل نے بھی سی اے ایس میں پی سی بی کی درخواست کو چیلنج کر رکھا تھا ، پی سی بی نے سی اے ایس کو کیس کی سماعت ویڈیو لنک پر کرنے کی درخواست دی تھی۔