Is Chaudhry Nisar returning to PML-N?
02 دسمبر 2020 (22:22) 2020-12-02

لاہور :مسلم لیگ ن کے اہم ترین رہنما چوہدری نثار علی خان کی واپسی سے متعلق خبریں سامنے آنے لگیں ،شہباز شریف سے ملاقات کے بعد چوہدری نثار علی نے واپسی سے متعلق اہم شرائط بھی رکھ دیں ۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی نے گزشتہ روز شہبا ز شریف سے ملاقات میں جہاں ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا وہیں کئی اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہو ا ،ملاقات میں چوہدری نثار کی واپسی سے متعلق اہم ایشوز پر بھی گفتگو کی گئی ۔

چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن میں واپسی سے متعلق اہم شر ط عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر میاں نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیہ کو ہٹادیا جائے تو وہ پارٹی میں دوبارہ شامل ہو جائینگے ۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کی شہباز شریف سے ملاقات کروانے میں سردار ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق نے اہم کردار ادا کیا ،چوہدری نثار کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے نواز شریف سے زیادہ شہباز شریف سے زیادہ اچھے تعلقات ہر دو ر میں رہے ہیں اور اس دفعہ بھی چوہدری نثار نے شہباز شریف سے ملاقات کا آغاز کیا ہے ،جہاں انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ میاں نواز شریف سے ٹیلی فون پر ان کی والدہ کیلئے اظہار تعزیت کر لیں ۔

اب خبریں یہ آ رہی ہیں کہ دونوں کے مشترکہ دوست چوہدری نثار اور نواز شریف کے درمیان رابطہ بحال کروانے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔


ای پیپر