Babar Azam accused of having illicit relationship with a woman
02 دسمبر 2020 (18:46) 2020-12-02

لاہور :بابر اعظم پرحامزہ نامی خاتون کی طرف ناجائز تعلقات کے الزام سے متعلق حقائق نیو نیوز نے ڈھونڈ نکالے ،نیو نیوز پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم اور خاتون حامزہ کے درمیان صلح نامہ منظر عام پر لے آیا ۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم اور حامزہ کے درمیان تھانہ نصیر آباد میں 10 اپریل 2018 کو صلح ہوئی تھی ، تھانہ نصیر آباد میں پولیس نے صلح کروائی اور کہا کہ اب شادی کرلیں۔

حامزہ نامی خاتون نے چند روز پہلے بابراعظم پرسنگین الزامات عائد کئے تھے،  خاتون نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر ناجائز تعلقات ہونے پر پریس کانفرنس کی تھی ،حامیزہ خاتون نے بابر اعظم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ ناجائز تعلقات کی وجہ سے بابر اعظم کو بہت فائدہ ہوا ،خاتون کا کہنا تھا بابرشادی کا وعدہ کر کے مکر گئے تھے ۔


ای پیپر