Apple iPhone scam caught, heavy fines imposed
02 دسمبر 2020 (19:09) 2020-12-02

اٹلی :اٹلی نے ایپل آئی فون  کے واٹر پروف  ہونے کا دعویٰ 'گمراہ کن ' قرار دے کر کمپنی پر ایک کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

اٹلی کے قومی ادارے 'اے جی سی ایم 'نے کہا کہ ایپل کمپنی کا دعوی گمراہ کن ہے، اور صرف تجربہ گاہ میں خاص پانی کے ساتھ ٹیسٹ میں ہی یہ دعویٰ سچ ثابت ہوتا ہے۔ 

اطالوی حکام نے کمپنی کی جانب سے وارنٹی نہ دینا  صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ ایپل پر 50 لاکھ یوروز کے دو جرمانے عائد کر دئیے گئے ۔


ای پیپر