BBC interview, Ishaq Dar, Shahbaz Gul, Nawaz Sharif, NAB
02 دسمبر 2020 (15:33) 2020-12-02

اسلام آباد: معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ اسحاق ڈار کو سٹیفن سیکر کے سوالات کا اندازہ نہیں تھا، کل اسحاق ڈار برطانوی صحافی کے سوالات کا جواب نہیں دے سکے۔

اسحاق ڈار انٹرویو میں بوکھلا گئے تھے، انٹرویو میں اسحاق ڈار کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔ ان کو چند صحافیوں سے مل کر فیڈ سوالات کے جواب دینے کی عادت ہے۔ سب نے دیکھ لیا اسحاق ڈار سے سوال گندم اور جواب چنا آیا، بی بی سی بہت دیر سے نواز شریف سے رابطہ کر رہا تھا۔ مریم صفدر نے مشورہ دیا بہتر بندے کو انٹرویو کیلئے بھیجیں۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے نواز شریف کو جرائم کے طریقے بتائے۔ لندن میں بیٹھ کر وزیراعظم کو فاشسٹ کہا جاتا ہے، پاکستان کو فاشسٹ قرار دینے کی ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پاک فوج، میڈیا اور عوام نے مل کر دشمن بیانیے کیخلاف جنگ لڑی۔

ادھر مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا کہ خود کو ارسطو سمجھنے والے اسحاق ڈار برطانوی اینکر کے سوالات کا جواب نہ دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار جس بیماری میں مبتلا ہیں اس کا علاج لندن میں بھی نہیں ہے، اسحاق ڈار 3 سال سے لندن میں بیماری کا علاج کرا رہے ہیں۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ اسحاق ڈار نے انٹرویو میں الزام لگایا کہ نیب کی زیر حراست درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں، اسحاق ڈار سے پوچھا جائے نیب میں جو لوگ ہلاک ہوئے وہ کیسے ہوئے؟ انہوں نے کہا کہ اگر نیب کی حراست میں درجنوں لوگ ہلاک ہوئے تو میڈیا نے رپورٹ کیوں نہیں کیا۔

مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تمام معاشی اشاریے مثبت سمت میں ہیں، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کے باوجود پاکستان کا جی ڈی پی مثبت رہا۔ شہریوں کا بڑی تعداد میں ایس او پیز پر عمل کرنا خوش آئند ہے۔


ای پیپر