Second wave, pandemic, maximum casualties, Pakistan, NCOC, WHO
02 دسمبر 2020 (09:32) 2020-12-02

لاہور: عالمی وبا کی دوسری لہر جاری ، ساڑھے 4 ماہ کے دوران ایک روز میں سب سے زیادہ 75 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، اب تک 8 ہزار 166 افراد مہلک وبا سے جان گنوا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق وبا سے جاں بحق 76 فیصد افراد کی عمریں 50 سال سے زائد ہیں۔ 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 331 ہوگئی ہے ۔ 3 لاکھ 45 ہزار 365 مریض وبا کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں ایک لاکھ 20 ہزار 356، سندھ میں ایک لاکھ 75 ہزار 642 افراد وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق پشاور، کراچی اور حیدرآباد وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہیں۔

دوسرے جانب دنیا بھر میں عالمی وبا کے وار جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں میں وبا نے مزید 11 ہزار 887 افراد کی جانیں لے لیں ہیں، مجموعی طور پر اب تک 14 لاکھ 86 ہزار زندگیوں کے چراغ گل ہو چکے ہیں، وبا نے ایک ہی دن میں 5 لاکھ 77 ہزار کے قریب مزید افراد کو نشانہ بنا لیا جس کے بعد متاثریں کی تعداد 14 لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

یورپی یونین کے مطابق رواں ماہ عالمی وبا کی ویکسین سے متعلق ہنگامی منظوری کا امکان ہے۔

عالمی ادارے کی طرف سے وبا کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے جاری کردہ ممالک کی درجہ بندی میں بھارت ایشیا میں سب سے پیچھے رہ گیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں صرف ایک ماہ کے دوران کیسز کی تعداد 93 ہزار سے 1 لاکھ یومیہ ہوئی۔

ادھر ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے ممالک پر زور دیا ہے کہ عالمی وبا بننے والے اسباب پر سیاست سے گریز کریں۔


ای پیپر