مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں ہٹنے دوں گا : فیصل وائوڈا
02 دسمبر 2019 (23:32) 2019-12-02

کراچی:وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نوازشریف مجرم ہونے کے باوجود جا سکتے ہیں تو زرداری پر تو کوئی الزام ہی نہیں ہے ، نوازشریف کو روک رہے تھے وہ پھر بھی چلے گئے ، نوازشریف ایمبولینس کی بجائے شاہی طیارے میں لندن گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں ہٹنے دوں گا ۔

 وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک انٹرویو کہا کہ نوازشریف مجرم ہونے کے باوجود جا سکتے ہیں تو زرداری پر تو کوئی الزام ہی نہیں ہے ، نوازشریف کو روک رہے تھے وہ پھر بھی چلے گئے جس کے بعد احسن اقبال کی جاری کی گئی طیارے میں طبی سہولتوں کی تصویر جعلی نکلی ، نوازشریف ایمبولینس کی بجائے شاہی طیارے میں لندن گئے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں ہٹنے دوں گا ،پاکستان میں انسان اورجانور کا فرق ختم ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے خود اتوار بازار کا دورہ کیا جہاں 50روپے بکنے والے ٹماٹر 180روپے کلو مارکیٹوں میں فروخت ہورہے تھے کسی کو کوئی فکر نہیں ہے جبکہ غریب عوام ہمیں گالیاں دے رہی ہے ،22 روپے بکنے والا آلو80روپے کلو کے حساب سے مارکیٹوں میں فروخت ہورہا ہے ، ہم 65سال کا گند15ماہ میں ٹھیک نہیں کرسکتے۔


ای پیپر