بھارت میں طالبہ کیساتھ 6 افراد کی اجتماعی زیادتی
02 دسمبر 2019 (21:29) 2019-12-02

نئی دہلی: بھارت میں گیارہویں جماعت کی طالبہ کو اس کی سالگرہ والے دن ایک پارک میں 6 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بلیک میل کرنے کے لیے مکروہ عمل کی ویڈیو بھی بنائی۔

تفصیلات کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں گیارہویں جماعت کی طالبہ دوست کے ہمراہ اپنی 17 ویں سالگرہ منانے ایشوریہ نگر کے پارک آئی تھی، واپسی پر 6 کارندوں پر مشتمل گینگ نے انہیں گھیر لیا۔ طالبہ کے دوست کو گھسیٹ کر پارک کے دوسرے حصے میں لے جاکر باندھ دیا اور مارا پیٹا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔

لڑکے کو بند کرنے کے بعد گینگ کے ارکان نے طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بناتے رہے اور لڑکی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 میں سے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔


ای پیپر