پٹرول کی فروخت ہیلمٹ پہننے سے مشروط
02 دسمبر 2019 (21:27) 2019-12-02

پشاور:ضلعی انتظامیہ نے ہیلمٹ کے بغیرموٹرسائیکل سواروں کوپٹرول فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری احکامات کی روشنی میں تمام فلنگ سٹیشن مالکان ،مینجر ز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بغیر ہیلمٹ پہنے کسی بھی موٹر سائیکل سوار کوپٹرول فروخت نہ کیا جائے ،بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں فلنگ سٹیشن مالکان منیجرز کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

جس میں ایک لاکھ تک جرمانہ اور تین سال قید یا پھر دونوں سزائیں سنائی جا سکتی ہیں ۔


ای پیپر