آرمی چیف کی ایف 16میں پرواز
02 دسمبر 2019 (19:52) 2019-12-02

سرگودھا :پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے مصحف بیس کے دورے پر سکوارڈن فائٹر پائلٹس سے ملاقات کی ، آرمی چیف نے پی اے ایف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور لگن کو سراہاتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی قوم کیلئے گرانقدر خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مصحف بیس کا دورہ کیا جہاں انہیں اسکوڈرن میں لے جایا گیا ،جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف 16طیارے میں پرواز بھی کی ،دوسرے ایف 16طیارے کو ائیر چیف نے اڑایا ،دونوں ایف 16طیاروں نے فضا میں جنگی سیمولیشن مشن کی مشق کی ۔

آرمی چیف نے پی اے ایف کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور لگن کو سراہا ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ائیر چیف کی ویژنری لیڈر شپ کو سراہتے ہوئے کہا آپریشنل کامیابیوں کیلئے فورسز کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے ۔ائیر چیف نے دورے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ۔


ای پیپر