موڈیز نے پاکستانی معیشت کو مثبت آئوٹ لک قرار دے دیا
02 دسمبر 2019 (19:51) 2019-12-02

اسلام آباد:عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستانی معیشت کو منفی سے مثبت آئوٹ لک قرار دے دیا ہے ، معاشی اصلاحات کے باعث غیر ملکی ادائیگیوں کی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے۔

عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستانی معیشت کی رپورٹ جاری کر دی ہے، موڈیز کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی انوسٹرز کا پاکستان میں سرمایہ کاری پر اعتماد بڑھا ہے اور اعتماد بڑھنے کی وجہ سے پاکستانی معیشت کا آئوٹ لک منفی سے مثبت کر دیا ہے، جبکہ پاکستان کی بین الاقوامی ادائیگیوں کی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے۔

 بین الاقوامی قرضوں کی ادائیگیوں کے بوجھ سے پاکستان سے بہتر طریقے سے نکلنے کی کوشش کی ہے اور رپورٹ کے مطابق ادائیگیوں کی صورتحال مزید بہتر ہوگی، موڈیز کی تازہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن روپیہ کے اضافے کی وجہ سے قرضوں میں اضافہ آیا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے پروگرام کا بھی مثبت اثرات پاکستانی معیشت دیکھنے والوں کو ملیں گے، اور پاکستان کو معیشت کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان کو سخت قانون سازی اور ان پر مکمل عملدرآمد کی بھی ضرورت ہے ، یاد رہے کہ موڈیز نے اپنی آخری رپورٹ میں پاکستانی معیشت کو منفی ریٹنگ دی تھی۔


ای پیپر