سابق صدر پرویز مشرف کی صحت سے متعلق اہم خبر
02 دسمبر 2019 (19:11) 2019-12-02

دبئی : سابق صدر پرویز مشرف ایک دفعہ پھر شدید علیل ہو گئے ،تازہ ترین اپ دیٹس کے مطابق انہیں دبئی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق جنرل پرویز مشرف کی حالت کافی تشویشناک بتائی جا رہی ہے ، پرویز مشرف کو اب سے پہلے اپنے روٹین چیک اپ کیلئے ہسپتال جانا پڑتا تھا ،لیکن آج ان کی طبعیت کچھ زیادہ خراب تھی جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بلال مشرف نے میڈیا پر چلنے والے تمام خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہا مشرف ہسپتال نہیں گھر پر ہیں ،انہیں موسمی بخار اور زکام ہے ۔


ای پیپر