آنے والے وقت میں قوم کو مزید خوشخبریاں ملیں گی:فردوس عاشق اعوان
02 دسمبر 2019 (18:55) 2019-12-02

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہموڈیز کا پاکستان کی آوٹ لک منفی سے مستحکم کرنا بین الاقوامی اداروں کا پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے،در آمدات میں کمی، بر آمدات میں اضافہ ہو رہا ہے،معاشی بہتری کیلئے کیے گئے مشکل فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں، آنے والے وقت میں قوم کو مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

پیر کو اپنے ٹوئٹر پیغام میںوزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے،معاشی بہتری کیلئے کیے گئے مشکل فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں،موڈیز کا پاکستان کی آوٹ لک منفی سے مستحکم کرنا بین الاقوامی اداروں کا پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آوٹ لک میں استحکام ادائیگیوں میں توازن کی بہتری کاثبوت ہے،در آمدات میں کمی، بر آمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں واضح کمی آئی،اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100انڈیکس میں نومبر کے دوران 14.9فیصد اضافہ ہوا، مئی 2013کے بعد پہلی مرتبہ نومبر میں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، آنے والے وقت میں قوم کو مزید خوشخبریاں ملیں گی۔


ای پیپر