بی آر ٹی سے پریشان پشاور کی عوام کو کوئی سبسڈی نہیں ملے گی
02 دسمبر 2019 (18:48) 2019-12-02

پشاور : بی آر ٹی سے پریشان پشاور کی عوام کو کوئی سبسڈی نہیں ملے گی۔

صوبائی وزیر اطلاعت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ پہلے سے طے ہے، فی کلو میٹر 5 روپے کرایہ وصول کیا جائے گا۔ چمکنی سے حیات آباد تک کرایہ 60 سے 65 روپے متوقع ہے، بی آر ٹی کے کے کرایہ سے لوکل ٹرانسپورٹ کا کرایہ کم ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر شہروں میں سبسڈی دی جا رہی ہے، پشاور میں بھی دی جائے، حکومت اپنے خراجات کم کرے عوام کو فائدہ دے۔


ای پیپر