پاکستان ٗ سری لنکن عوام کیساتھ ہے : شاہ محمود قریشی
02 دسمبر 2019 (17:11) 2019-12-02

کولمبو: ور خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سری لنکا کی عوام نے جس طرح دہشت گردی کے عفریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ قابل تحسین ہے ،خشک سالی ہو، سیلاب ہو یا کسی قدرتی آفت کا سامنا ہو تو پاکستان کی عوام اپنے سری لنکن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے نظر آئے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ صدارتی سیکرٹریٹ کولمبو پہنچے جہاں پر انہوں نے مختلف بیانات میںکہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آپ کے منصب سنبھالنے کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے ، سری لنکا کی عوام نے جس طرح دہشت گردی کے عفریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں، ان سے استفادہ دونوں ممالک کے لیے سود مند ثابت ہو گا ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ دونوں ممالک کے لیے سود مند ثابت ہو گا ۔ ،خشک سالی ہو، سیلاب ہو یا کسی قدرتی آفت کا سامنا ہو تو پاکستان کی عوام اپنے سری لنکن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے نظر آئے ۔


ای پیپر