فائل فوٹو

'ملک میں حق حاکمیت عوام کے بجائے بیرونی قوتوں کے پاس ہے'
02 دسمبر 2019 (15:42) 2019-12-02

کوئٹہ: مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں حق حاکمیت عوام کے بجائے بیرونی قوتوں کے پاس ہے۔

کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم سلیکٹڈ حکومت کو نہیں مانتے اور ایسے لوگوں سے لڑنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کا احترام کرتے ہیں مگر عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، ہماری اداروں سے جنگ کی کوئی پالیسی نہیں، لیکن اداروں کو بھی آئینی حدود میں رہنا چاہئے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ جنرل مشرف نے مجھے کہا کہ آپ کیوں امریکا کی غلامی نہیں مانتے؟ میں نے مشرف سے کہا آپ کے بزرگوں نے غلامی کی اور مجھے میرے بزرگوں نے غلامی کے خلاف لڑنے کا راستہ بتایا۔


ای پیپر