فائل فوٹو

فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزارت اطلاعات کا قلمدان مل گیا
02 دسمبر 2019 (15:21) 2019-12-02

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ صوبائی وزیراطلاعات پنجاب بنا دیا گیا ہے۔

لاہور میں انتظامی تبدیلیوں کے بعد سیاسی تبدیلیوں کا آغاز بھی ہوگیا ہے جس کے بعد سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ سے وزارت کا چارج دیدیا گیا ہے، فیاض الحسن چوہان کو کالونیز کی وزارت کے ساتھ اطلاعات کا اضافی چارج دیا گیا ہے جبکہ وزیراطلاعات کا چارج دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان کو رواں سال 5 مارچ کو ایک متنازعہ بیان پر وزیر اطلاعات کے منصب سے ہٹا گیا تھا اور 5 جولائی کو دوبارہ وزیر بنا کر کالونیز کا چارج دیا گیا تھا۔


ای پیپر