photo by PCB twitter

پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ آسٹریلیا میں خراب پرفامنس پر سابق کرکٹرز پھٹ پڑے
02 دسمبر 2019 (09:57) 2019-12-02

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ آسٹریلیا میں خراب پرفامنس پر سابق کرکٹرز کی سلیکٹرز پر شدید تنقید، سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پاکستانی بولنگ پر سوال اٹھا دیئے، بولے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز ایسی بولنگ سے نہیں جیت سکتے۔

سابق آل راونڈر عبد الرزاق بولے محض نیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو میچ کھلانا شروع کر دیں تو یہی نتائج ملیں گے۔ سابق کپتان معین خان نے بھی پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے ٹیم کے کوچ مصباح الحق کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کو پہلے میچ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسرے میچ میں بھی ٹیم ہار کے قریب ہے۔


ای پیپر