فوٹو بشکریہ فیس بک

ڈھاکہ ٹیسٹ میں بنگالی ٹائیگرز نے کالی آندھی کو اُڑا کے رکھ دیا
02 دسمبر 2018 (15:22) 2018-12-02

ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگ اور 184 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیدی۔ میزبان بنگالی ٹائیگرز نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کر دیا۔

ڈھاکہ ٹیسٹ میں بنگالی ٹائیگرز نے کالی آندھی کو اُڑا کے رکھ دیا، سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں فالو آن کا شکار ویسٹ انڈیز دوسری اننگز میں 213 رنز پر ڈھیر ہو گئے وہ پہلی اننگز میں 111 رنز بنا سکے تھے۔ جبکہ میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 508 رنز کا ٹوٹل سکور بورڈ پر جمایا تھا۔

میچ میں 12 شکار کرنے پر مہدی حسن کو مین آف دی میچ جبکہ شکیب الحسن کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


ای پیپر