منی ہائسٹ کے فینز کیلئے بری خبر آگئی
02 اگست 2020 (18:08) 2020-08-02

لاس اینجلس : نیٹ فلیکس کا معروف ڈرامہ سیریل’’مَنی ہیسٹ ‘‘ (لا کاسا ڈی پیپل) کا آئندہ آنے والا پانچواں سیزن اس کا آخری سیزن ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن فلم تقسیم کار ادارے نیٹ فلیکس نے اعلان کیا ہے کہ مشہور زمانہ ویب سیریز منی ہیسٹ پانچویں سیزن کے ساتھ ختم ہو جائے گی۔اس بات کا اعلان کمپنی نے ٹویٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔کمپنی نے لکھا کہ اس کے حتمی سیزن کے لیے عکسبندی کا آغاز جلد ہی سپین ،ڈنمارک اور پرتگال میں شروع ہو گا۔

یاد رہے کہ منی ہائیسٹ کے اب تک چار سیزن آ چکے ہیں اور اس نے شائقین میں اپنی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ اس کی کہانی ایک ایسے کردار کے گرد گھومتی ہے جو ایک نئے طریقے سے پیسے لوٹنے کیلئے کئی دنوں تک کسی عمارت میں رہنے کے پروگرام بناتا ہےا ور پھر اس رقم کو غریبوں میں بانٹتا بھی ہے۔ 


ای پیپر