پولیس نے خالد فیصل کا ایک روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا
02 اگست 2020 (16:51) 2020-08-02

پشاور: توہین رسالت کیس میں ملوث ملزم طاہرنسیم کوعدالت میں قتل کرنیوالے ملزم خالد کامزیدایک روزہ ریمانڈ پولیس نے حاصل کرلیاہے

تفصیلات کے مطابق آج توہین رسالت کے مرتکب شخص کوقتل کرنیوالے خالد فیصل کوپولیس کے سخت پہرے میںپشاورکی مقامی عدالت میں پیش کیاگیا ۔ پولیس نے عدالت سے استدعاکی کہ ملزم سے ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی اس لئے اسکامزید ریمانڈدرکار ہے جس پر مقامی عدالت نے ملزم کامزیدایک روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کے احکامات جاری کردیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پولیس نے انسداددہشتگردی عدالت سے ملزم کاتین روزہ جسمانی ریمانڈ لیاتھا، تھانہ شرقی کی حدود میں 29جولائی کو ہونیوالے اس واقعے میں ملزم خالد فیصل سے تحقیقات کررہی ہے۔


ای پیپر