قبائلی اضلاع سے نو منتخب 3 ارکان صوبائی اسمبلی بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل
02 اگست 2019 (22:44) 2019-08-02

اسلام آباد:خیبر پختونخوا اسمبلی میں قبائلی اضلاع سے نو منتخب 3 ارکان صوبائی اسمبلی نے حیران کن طور پر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

بلوچستان ہاﺅس اسلام آباد میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے نیوز کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر کے پی کے اسمبلی میں قبائلی اضلاع سے نومنتخب 3 ارکان صوبائی اسمبلی بلاول، شفیق اور عباس الرحمان نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا کہ خفیہ رائے شماری کا مقصد ہی اپنی مرضی کا ووٹ ڈالنا ہوتا ہے، ایسا کیوں سمجھا جاتا ہے کہ جیتنے والے نے ہی ہارس ٹریڈنگ کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیوں نہیں سوچتے کہ اپوزیشن ارکان اپنی پارٹی پالیسیوں سے نالاں ہیں، ان کی اپنی پارٹی سے حاصل بزنجو کے نام پر یا کسی اور وجہ سے ناراضگی بھی ہو سکتی ہے۔


ای پیپر