سعودی عرب نے خواتین کو مرد سرپرست کے بغیر سفر کرنے کی اجازت دیدی
02 اگست 2019 (21:17) 2019-08-02

ریا ض: سعودی عرب میں پہلی دفعہ خواتین کو سر پرست مرد کے بغیر سفر کرنے کی اجازت دیدی ۔

شاہی فرمان کے مطابق خواتین کو مرد سرپرست کے بغیر سفر کے علاوہ دیگر کاموں کی اجازت بھی دیدی گئی ہے ،شاہی حکم نامہ کے مطابق 21سال سے زائد عمر خواتین کو مر د سر پرست کی اجازت کے بغیر پاسپورٹ کی درخواست دینے کی اجازت دیدی گئی ہے ،اس کے علاوہ خواتین کو پیدائش، شادی اور طلاق کی رجسٹریشن کے حقوق بھی دیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نئے قوانین تاریخ رقم کررہے ہیں، اس سے معاشرے میں خواتین اور مردوں کے درمیان یکساں حقوق کہتے ہیں، یہ اقدامات آنے والی طویل مدت کے لیے ہیں۔


ای پیپر