مہنگائی کا سیلاب تو ابھی شروع ہوا ہے : خواجہ آصف
02 اگست 2019 (20:12) 2019-08-02

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مہنگائی کا سیلاب تو ابھی آنا شروع ہوا ہے ، مہنگائی اور بہت بڑے گی عام آدمی کی زندگی بہت کٹھن ہوجائے گی،اس وقت حکومت مہنگائی کا کوئی سدباب کرنے کو تیار نہیں ہے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اس وقت مہنگائی بہت بڑا مسئلہ ہے ،ڈالر کہاں پہنچ گیا ہے ،سٹاک مارکیٹ کہاں چلی گئی ہے ، حکومت کہتی ہے ایک دو سال لگیں گے،میرا خیال ہے ایک دو سال چھوڑ کر کافی عرصہ لگے گا ، تب تک عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہو گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی ہیں اس سے مہنگائی اور بڑھے گی،پیٹرول کی قیمت ہر شعبہ زندگی کو متاثع کرتی ہے ، مہنگائی اور بڑھے گی مہنگائی رکنے والی نہیں ہے اس وقت حکومت اس کا کوئی سدباب کرنے کو تیار نہیں ہے ، جو ایجنڈا ان کو ملا ہوا ہے اس ایجنڈے پر وہ عمل کر رہے ہیں ،ان کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے۔


ای پیپر