حاصل بزنجو کی ہرزہ سرائی کچرا ہے :فواد چوہدری 
02 اگست 2019 (18:48) 2019-08-02

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حاصل بزنجوان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں ملک دشمنوں نے ہیرو بنایا، حاصل بزنجو کی معزز افسر کیخلاف ہرزہ سرائی کچرے سے زیادہ کچھ نہیں۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ادارے کے سربراہ سے متعلق بے بنیاد الزامات پر میرحاصل بزنجو کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا حاصل بزنجوان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں ملک دشمنوں نے ہیرو بنایا، حاصل بزنجوکوفضل الرحمان جیسے چالاک ساتھیوں نے استعمال کیا، حاصل بزنجو کی معزز افسر کیخلاف ہرزہ سرائی کچرے سے زیادہ کچھ نہیں۔


ای پیپر