فوٹو بشکریہ فیس بک

وزیراعظم سے چیئرمین سینٹ کی ملاقات، عمران خان کی ایوان کا اعتماد حاصل کرنے پر مبارکباد
02 اگست 2019 (17:43) 2019-08-02

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی ملاقات، وزیر اعظم نے چیئرمین سینٹ کو ایوان کا اعتماد حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے امید ظاہر کی سینٹ کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے کے حوالے سے چیئرمین سینٹ اپنی ذمہ داریاں اسی احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں گے جن کا وہ مظاہرہ پہلے کرتے آ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی قیادت پر سینٹ اراکین کا بھرپور اعتماد ممبران کی جانب سے آپ کی قائدانہ صلاحیتوں اور ایوان کی کارروائی احسن طریقے سے چلائے جانے کی تصدیق ہے۔

ملاقات میں قائد ایوان برائے ایوان بالا سید شبلی فراز، وزیر دفاع پرویز خٹک اور سینیٹر بیرسٹر محمد علی خان سیف بھی موجود تھے۔


ای پیپر