فوٹو بشکریہ فیس بک

سعودی خواتین اب مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر بیرون ملک جا سکتی ہیں
02 اگست 2019 (11:36) 2019-08-02

ریاض: سعودی خواتین کیلئے ایک اور بڑی آسانی، سعودی حکومت نے خواتین کو مرد سرپرست کی اجازت لیے بغیر پاسپورٹ حاصل کرنے اور بیرون ملک سفر کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

سعودی حکومت جنسی تفریق کے بغیر اب ہر اس شہری کو پاسپورٹ جاری کر دے گی جو اس سلسلے میں درخواست دے گا جبکہ پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے والی خواتین کی عمر 21 برس مقرر کی جا رہی ہے۔


ای پیپر