کوئی جادو نہیں کیا ، ارکان نے مجھے ووٹ دیئے جن پر شکر گزار ہوں ،چیئر مین سینٹ
02 اگست 2019 (00:03) 2019-08-02

اسلام آباد (این این آئی)چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی جادو نہیں کیا، بلکہ ممبران نے مجھے ووٹ دیا ہے، جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔

میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ اس کے علاوہ کچھ نہیں ہوا، حکومتی اور اپوزیشن دونوں طرف کا شکر گزار ہوں،انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ہاﺅس کو آئین کے مطابق چلانے کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹ میں چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے وقت 104 کے ایوان میں 100 سینیٹرز شریک تھے۔جماعت اسلامی کے 2 سینیٹرز ایوان میں نہیں آئے، مسلم لیگ ن کے چودھری تنویر بیرون ملک ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئے جبکہ اسحاق ڈار نے ابھی تک سینیٹ کے ممبر کی حیثیت سے حلف نہیں اٹھایا۔


ای پیپر