ن لیگ کا پیش کردہ آخری بجٹ غیر حقیقت پسند تھا: ڈاکٹر شمشاد اختر
02 اگست 2018 (19:36) 2018-08-02


اسلام آباد: نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ( ن ) لیگی حکومت کے پیش کردہ آخری بجٹ کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں پیش کردہ اعداد و شمار تشویشناک ہیں، سی پیک کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں، ملک میں مائیکرواکنامک استحکام لانے کی ضرورت ہے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کیلئے کام جاری ہے، آنے والی حکومت کو آگاہ کر دیا جائے گا، سی پیک کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں، مائیکرواکنامک استحکام کیلئے مشاورت ضروری ہے، آئی ایم یاف پروگرام کو بیل آئوٹ کہنا مناسب نہیں، فوری طور پر ادائیگیوں کیلئے کوئی دبائو نہیں، زر مبادلہ کے ذخائر 10ارب 30کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے،اگلی سہ ماہی کیلئے ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔


شمشاد اختر نے ( ن ) لیگی حکومت کے پیش کردہ آخری بجٹ کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں پیش کردہ اعداد و شمار تشویشناک ہیں، ملک میں مائیکرواکنامک استحکام لانے کی ضرورت ہے، ایس ڈی جیز اہداف حاصل کرنے کیلئے غیر ضروری اخراجات میں کمی لانا ہو گی، این ایف سی کے تحت صوبوں کو زیادہ وسائل مل رہے ہیں۔


ای پیپر