امریکی کانگریس کی پاکستان کیلئے ایک سو پچاس ملین ڈالر امداد کی منظوری
02 اگست 2018 (19:02) 2018-08-02


واشنگٹن: امریکی کانگریس نے پاکستان کیلئے ایک سوپچاس ملین ڈالر سیکیورٹی سے متعلقہ امداد کے قومی دفاعی اختیارات ایکٹ2019 کی منظوری دیدی جوکہ معمول کی امداد سے نمایاں طور پر کم ہے۔


تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹ نے پاکستان کیلئے سیکیورٹی سے متعلقہ امداد کے قومی دفاعی اختیارات ایکٹ2019 کی دس کے مقابلے میں 87ووٹوں سے منظوری دی ہے بل کے تحت پاکستان کی سیکیورٹی امداد میں کمی کرکے صرف 150ملین ڈالر دینے کی منظوری دی گئی ہے وائیٹ ہاؤس کے بارک اوبامہ انتظامیہ دور کے قومی سلامتی کونسل کے مشیر انیش گوئل نے کہا ہے کہ یہ سات ملین ڈالر جسکی گزشتہ سال کولیشن سپورٹ فنڈز کے ذریعے منظوری دی گئی تھی میں نمایاں کمسی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ایسا کرکے کانگریس نے پاکستان کو اس امداد کی فراہمی کیلئے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی جیسے اقدامات سے نجات دیدی ہے ۔


انہوں نے کہا کہ اب پینٹاگون کے پاس پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی تا انسدادہشتگردی سرگرمیون کے حوالے سے دباؤ ڈالنے کیلئے کوئی ہتھیار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کیلئے سیکیورٹی معاؤنت موثر طریقے سے منجمند کی ہے اور یہ نیا قانون مختصر مدت میں کچھ تبدیلی نہیں لائے گا تاہم انہوں نے کہا کہ اسکا مطلب یہ ہرگز نہیں اگر انتظامیہ مستقبل میں متعدل سیکورٹی معاؤنت کسی طرز سے بحال کرنا چاہے تو اسے کانگریس سے اسکا اختیار لینا ہوگا۔


ای پیپر