طلال چوہدری کے فیصلے پر تبصرہ نہیں کروں گا : احسن اقبال
02 اگست 2018 (18:35) 2018-08-02

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ طلال چوہدری کے فیصلے پر تبصرہ نہیں کروں گا قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے۔


رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ طلال چوہدری کے فیصلے پر تبصرہ نہیں کروں گا قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے‘اس الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے‘تمام جماعتیں ہی دھاندلی کا رونا رو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں موجودہ الیکشن میں دھاندلی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے جبکہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو تقویت ملی تو ہی ہم لوگ اسمبلیوں میں پہنچے ۔


ای پیپر