عظمیٰ بخاری کو نواز شریف سے ملاقات سے روک دیا گیا
02 اگست 2018 (15:45) 2018-08-02

راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کو تیسری بار سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات سے روک دیا گیا ۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ مجھے تیسری بارملاقات سے روکاگیاہے،سیکرٹری داخلہ اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کوخطوط تک لکھے ہیں ، انہوں نے کہا جیل کے باہرکھڑے اہلکاروں نے مجھ سے بدتمیزی کی اور جیل کے باہر کھڑے بھی نہیں ہونے نہیں دیا ۔ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز اور جاوید لطیف کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔


ای پیپر