پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پاکستان آنے کی دعوت نہیں ملی: عامر خان

02 اگست 2018 (15:27)

لاہور: بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انہیں پاکستان آنے کی دعوت نہیں ملی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ وہ پاکستان نہیں جارہے اور انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔ بھارتی نجی چینل نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ جاری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اداکار عامر خان کو دعوت نامہ نہیں ملا، وہ پاکستان نہیں جارہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا تھا کہ متوقع وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ان کی جماعت نے عامر خان ، کپیل دیو، سنیل گواسکر سمیت کئی نامور شخصیات کو دعوت نامے بھیج دیئے ہیں جبکہ عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں پی ٹی آئی کی طرف سے پاکستان آنے کا کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔

 

 

 

 

 

 

مزیدخبریں