فوٹوبشکریہ فیس بک

این اے 108 فیصل آباد: دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی کے فرخ حبیب کامیاب قرار
02 اگست 2018 (15:01) 2018-08-02

فیصل آباد: ووٹوں کی دوبارہ گنتی امیدواروں پر بھاری پڑی، این اے 108 فیصل آباد میں دوبارہ گنتی رو ک دی گئی۔ عابد شیر علی ہوئے پھر ڈھیر، ری کاوننٹنگ میں پی ٹی آئی کے فرخ حبیب کامیاب قرار پائے۔

سابق وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ میرا الیکشن چوری کیا گیا، پولنگ ایجنٹس کو ہراسان کیا گیا، ار او نے پوری ری کاؤنٹنگ کے آرڈرز کیے میرے ووٹ بڑھنا شروع ہوئے تو آر او نے کاونٹنگ روک دی اب تک 220 پولنگ اسٹیشن کھولے گئے ہیں۔

دوسری جانب این اے 22 مردان میں پی ٹی آئی کے علی محمد خان فاتح قرار، ایم ایم اے کے مولانا قاسم کی بھی دوبارہ گنتی میں ہوئی ہار۔ پی کے 70 پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے خوشدل خان کامیاب ٹھہرے۔

این اے 91 سرگودھا، لاہور ہائیکورٹ نے لیگی امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 اگست کو جواب طلب کر لیا۔

 

 

 


ای پیپر