فوٹوبشکریہ فیس بک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر جاں بحق
02 اگست 2018 (12:45) 2018-08-02

ٹانک : ٹانک میں مین بازار کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر ٹانک جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ٹانک کے اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ گھر سے دفتر جا رہے تھے کہ ٹانک کے مین بازار میں ٹریفک پوائنٹ کے قریب گھات لگائے ہوئے نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتول اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ کے گارڈ نے ملزمان پر جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، اور واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر ٹانک کے قتل کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔


ای پیپر