فوٹوبشکریہ فیس بک

نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر سے اہلِ خانہ اور کارکنان کی ملاقاتیں
02 اگست 2018 (11:15) 2018-08-02

راولپنڈی: اڈیالہ جیل انتظامیہ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف، کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز سے ان کے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کو شام 4 بجے تک ملاقات کی اجازت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر سے آج ملاقات کا دن ہے اور جیل انتظامیہ نے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل کانفرنس روم منتقل کردیا ہے۔ کانفرنس روم پہنچنے کے بعد نواز شریف نے اپنے صاحبزادی اور داماد سے ملاقات کی۔ جب کہ تینوں سے اہل خانہ اور کارکنان کی ملاقات کا وقت شام 4 بجے تک کا رکھا گیا ہے۔ جیل انتظامیہ کے مطابق حکام نے نواز شریف سے ملاقاتیوں کی مکمل فہرست ترتیب دے دی ہے۔

ملاقاتیوں کی گاڑیوں کے لیے جیل کا گیٹ نمبر 5 مختص کیا گیا ہے جب کہ سابق وزیراعظم جس سے ملنا چاہیں گے صرف ان کو ہی ملاقات کی اجازت ہوگی، ملاقات کا وقت شام 4 بجے تک رکھا گیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر